۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مدارس امامیہ بلتستان

المصطفی یوینورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب اسلام ناب محمد اور ترویج فرہنگ محمد و آل محمد اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں اور حقیقی مبلغین کا کردار نبھا رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدارس امامیہ بلتستان کے مدیران اور اساتذہ کا ایک اہم اجلاس جامعہ العباس سکردو میں منعقد ہوا۔

مدیران اور اساتذہ نے انٹرنیشنل یونیورسٹی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اس یوینورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب اسلام ناب محمد اور ترویج فرہنگ محمد و آل محمد اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں اور حقیقی مبلغین کا کردار نبھا رہے ہیں ۔

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین اور بین الاقوامی یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں میں ہوتاہے،اس ادارے نے ہمیشہ علم اور تحقیقی مطالب کی ترویج اور نشر و اشاعت پر زور دیا ہے، ایسے معیاری تعلیمی ادارے پر پابندیاں عائد کرنا قابل مذمت امر ہے اور علم دشمنی کی روشن دلیل ہے۔

ہم مدارس امامیہ بلتستان کی جانب سے امریکہ کی اس طرح کی تعلیم دشمن پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .